میں اس لیے مودی کے ساتھ سفر کرنا چاہتی ہوں ۔۔ اداکارہ میرا نریندر مودی کے ساتھ ٹائٹیننک کے سفر پر جانے کی خواہش مند کیوں ہیں؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت میرا کے نام سے کون واقف نہیں یہ جتنا اپنی اداکاری کی وجہ سے خبروں کی زینت نہیں بنی اتنا ہی اپنی خراب انگریزی کی وجہ سے انہیں ہمیشہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں میرا جی کو ایک پاکستانی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان مدعوکیا گیا تھا جہاں اینکر نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں ٹائٹینک کے سفر پر جانے کا موقع ملے تو وہ نریندر مودی اور اداکارہ ریما میں سے کس کے ساتھ جانا پسند کریں گی۔

اس موقعہ پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہیں اس لیے انکے ساتھ ٹائٹینک کے سفر کو ترجیح دیں گی۔

اس کے علاوہ ایک اور وجہ یہ بھی بتائی کہ وہ کیوں مودی جی کے ساتھ جانا پسند کر رہی ہیں ۔ کہا کہ میں اس لیے ان کے ساتھ جاؤنگی کیونکہ وہاں میں ان کا برین واش کروں گی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے بارے میں بات چیت کا آغاز کروا دیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow