بالی ووڈ کے شہنشاہ اور 'بگ بی' کے نام سے مشہور امیتابھ بچن کو بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی سال ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اپنی فلم سن 1969 میں سات ہندوستانی سے کی اور ان کی مقبولیت اور فلم زنجیر سے ہوئی جس کے بعد وہ کئی بڑی فلموں میں مرکزی کردار نبھاتے دکھائی دیے۔
اب یہ بات تو واضح ہی ہے کہ اتنی فلموں میں انہوں نے کام کیا اور بھرپور شہرت کے ساتھ بہت روپیہ کمایا۔
امیتابھ بچن کے گھر کی بات کی جائے تو رواں سال انہوں نے نیا اپرٹمنٹ خریدا جس کی قیمت 31 کروڑ بھارتی روپے مالیت بتائی گئی ہے۔
سپر اسٹار امیتابھ بچن کا گھر جتنا مہنگا ہے، ان کے گھر میں موجود چیزیں بھی کافی مہنگی ہیں۔
چند دن قبل بھارت میں ہندوتہوار دیوالی منایا گیا اور اس دن کی مناسبت سے جس طرح دیگر بھارت اداکار دیوالی کی خوشیاں منا کر تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں ویسے ہی میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنی فیملی کے ہمراہ تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر کی جو وائرل ہوئی۔
وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا گیا کہ امیتابھ بچن کے پیچھے ایک پینٹنگ دیوار پر لگی ہے جو دکھنے میں کافی عام سی نظر آرہی ہے لیکن اس کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔
بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ پینٹنگ آنجہانی مصور منجیت باوا کی تخلیق کردہ ہے جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔انہوں نے اس پیٹنگ کو ’’بیل‘‘کا عنوان دیا تھا، مذکورہ پینٹنگ کی قیمت تقریباً 4 کروڑ بھارت روپے ہے۔ تاہم، فی الحال آرٹ سائٹس میں سے کسی پر کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہے۔
خیال رہے کہ پینٹنگ میں ایک بیل نظر آ رہا ہے، جس کی اگلی ٹانگیں اس طرح سے بنائی گئی ہے جو اس کی دم سے کے ساتھ جڑی ہے۔
یہ پینٹنگ دیکھنے میں بہت عجیب تھی اور تقریباً ہر مداح کی توجہ حاصل کر لی۔