پاکستانی شوبز صنعت ہو یا پھر بھارت سے کوئی مشہور خاتون شخصیت اکثر مارڈرن فیشن کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ شوبز سیلیبرٹیز کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سب سے منفرد دکھائی دیں تاکہ دیکھنے والوں کی نظریں انہیں پر جمی رہ جائیں۔
لیکن چند فنکار اور مشہور شخصیات ایسی بھی ہیں جن کی بیویاں سر پر دوپٹہ پہننے کو خاص طور پر ترجیح دیتی ہیں جس سے وہ اور بھی منفرد دکھائی دیتی ہیں۔
آیے جانتے ہیں کہ وہ کونسی مقبول شخصیات خواتین ہیں جو سر پر دوپٹی لیتی لے کر مشرق طرز کے فیشن کی روایت کو برقرار رکھی ہوئی ہیں۔
1- بابر خان کی اہلیہ بسمہ خان
ایک اور مشہور اداکار بابر خان جن کے بارے میں بہت سے لوگ جانتے ہوں گے کہ ان کی پہلی اہلیہ ثناء خان کار حادثے میں انتقال کرگئی تھیں۔ بعدازاں ان کی شادی سال 2015 میں بسمہ خان سے ہوئی جن کا شوبز سے تعلق نہیں ہے۔ وہ ایک عام گھریلو خاتون ہیں۔ بابر خان کی اہلیہ بسمہ خان بھیسر پر اسکارف پہنتی ہیں۔
2- فاطمہ خان
شوبز صنعت کے معروف اداکارومیزبان احمد بٹ سے تو ہر کوئی واقف ہے لیکن ان کی اہلیہ کے بارے میں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں۔ ان کی اہلیہ کا نام فاطمہ خان ہے جو رواں سال رمضان ٹرانشمیشن میں ندا یاسر کے شو میں اپنے شوہر احمد بٹ کے ہمراہ دکھائی دی تھیں۔ فاطمہ خان کے لباس کے اور ان کے سر پر دوپٹہ لینے کو بہت سے لوگوں نے خوب سراہا تھا۔
3- شہزادی کیتھرین
برطاونوی شہزادے ولیم کی اہلیہ شہزادی کیتھرین جب پاکستان تشریف لاتی ہیں جو مشرقی لباس زیب تن کر کے اور خاص طور پر سر پر دوپٹہ اوڑھ کر
خوبصورت مثال قائم کردیتی ہیں جو خواتین کے لیے اہم پیغام بھی ہے۔
4- مونیکا
بھارتی اداکارہ مونیکا جو پہلے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ تھیں۔ بعدازاں انہوں نے اسلام قبول کیا اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد سر پر حجاب پہننا شروع کر دیا۔ اب وہ ہمیشہ اپنے سر پر حجاب پہنتی ہیں۔