ہم نے یہ نہیں سوچا کہ دنیا کیا سوچے گی یا لوگ کیا کہیں گے۔ ہم نے اپنے بارے میں سوچا لیکن جو لوگ ہماری شادی پر خوش ہوئے ہم ان کے بہت شکر گزار ہیں“
منظر صہبائی نے اپنی شادی کے بارے میں بی بی سی اردو کو انٹریو دیتے ہوئے کہیں۔ منظر صہبائی اور ثمینہ احمد دونوں لاہور اسٹیج اور ٹی وی کے منجھے ہوئے اداکار ہیں۔ گزشتہ سال ان دونوں نے شادی کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ لیکن لوگ ان کی شادی کے مثبت فیصلے سے خوش ہوئے اور سراہا بھی۔ اس آرٹیکل میں ہم نے بی بی سی کے انٹرویو سے دونوں کی ذاتی زندگی کے بارے میں سوال جواب اکھٹے کیے ہیں جو قارئین کی نظر کررہے ہیں۔
ہمارا ساتھ بہت خوبصورت ہے
ثمینہ احمد کہتی ہیں کہ انھوں نے شادی کا فیصلہ اپنے لئے کیا۔ جس سے ان کے تمام رشتہ دار اور دوست احباب بہت خوش ہوئے۔ منظر صہبائی کہتے ہیں کہ ایک پختہ عمر میں شادی کا فیصلہ بہت اچھا ثابت ہورہا ہے کیونکہ اس عمر میں ہم خود کو سمجھ جاتے ہیں کہ ہم کون ہیں اور آپ کا ساتھی بھی خود کو جان چکا ہوتا ہے۔ ایسے میں سات مل کر زندگی گزارنا ایک خوبصورت تجربہ ہے۔
میری بیوی میرا عشق ہے
منظر صہبائی نے بتایا کہ انھیں اپنی بیوی سے عشق ہے اور اس وقت ان کی مصروفیت صرف ان کی بیگم ہیں۔ دوسری جانب ثمینہ احمد بھی یہی کہتی ہیں کہ وہ اپنی نئی زندگی سے کافی خوش اور مطمئن ہیں کہ انھیں ایک دوسرے کا ساتھ مل گیا۔ ثمینہ احمد مزید بتاتی ہیں کہ ایک دوسرے کو اس طرح قبول کرلینا جیسے وہ ہیں یہ ایک بڑی بات ہے کیونکہ لوگ ایک دوسرے میں تبدیلی لانے کی کوشش کرتے ہیں جس سے اکثر رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔
ہمیں کوئی پنشن نہیں ملے گی اس لئے کام کرنا ضروری ہے
ثمینہ احمد کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات منظر صہبائی سے لاہور کے ایک تھیٹر کے دوران ہوئی تھی۔ کام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انھیں ماں یا دادی کا کردار ہی کرنا ہوتا ہے جس میں ان کا کردار زیادہ اہمیت نہیں رکھتا لیکن وہ خوشی خوشی وہ ادا کرتی ہیں کیونکہ انھیں بڑھاپے میں کوئی پنشن نہیں ملے گی وی جتنا کما سکتی ہیں کما رہی ہیں۔ اور اپنی زندگی سے خوش ہیں۔