سندھ کی ثقافت اجرک ہے۔ جب بھی کوئی خاص مہمان گھر پر آتا ہے تو اس کو تحفے میں اجرک آج بھی دی جاتی ہے اور وہ لوگ جن کا تعلق سندھ سے ہے لیکن سندھی نہیں ہیں وہ بھی اجرک کا بہت احترام کرتے ہیں۔ اجرک صرف پُرانے وقتوں کا رواج نہیں بلکہ آج بھی اجرک کو اتنی ہی اہمیت دی جاتی ہے اور اب تو مختلف چیزیں بھی اجرک کی بنائی جانے لگی ہیں۔ جیسے موبائل کوور، گاڑی، سیٹیں۔ آئیے آپ کو بھی دکھاتے ہیں اجرکے ڈیزائن کی منفرد اور چیزیں جو آپ کو بھی بازار میں اسانی سے مل جائیں گی۔
کچھ روز قبل دنانیر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کا بیگ اجرک کے ڈیزائن کا تھا جس پر لوگوں نے طنزیہ کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا سندھی بیگ دیکھا ہے وہیں کچھ لوگوں نے ان کے بیگ کو خوبصورت قرار دیا۔
کچھ لوگ تو اجرک کو اتنا پسند کرتے ہیں کہ گاڑی کی سیٹیں بھی اسی ڈیزائن کے کوور کی بنوالیتے ہیں اور کچھ اجرک کے مگ میں چائے اور بوتل پر بھی اس کا پرنٹ چھپوا رہے ہیں۔