پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار ثاقب مومن کی ویڈیو بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، مگر اس بار پاکستانی ٹیم سے گلہ کرنے کے بجائے انہوں نے آسٹریلیا کھلاڑی ڈیوڈ وارنر سے گلہ کر لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل مزاحیہ ویڈیو میں ثاقب مومن کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آسٹریلین کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کی طرف اشارہ کرکے کہہ رہے ہیں کہ تم نے ہمارے ساتھ اچھا نہیں کیا، جس کے بعد وہ رونے کی مزاحیہ اداکاری کررہے ہیں۔
تاہم اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ثاقب مومن اپنی مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہیں۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل میچ میں ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف 48 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔