پاکستان کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ بھی بول پڑی۔
پاکستان کی مشہور اداکارہ اشنا شاہ نے ملکی صورتحال پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تاہم پانی، گیس اور بجلی کی بندش پر ادکارہ نے حکومت کو خوب سنا دی۔
اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ کہ گرمیوں میں بجلی نہیں، سردیوں میں گیس نہیں اور اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو اسٹمک فلو (Stomach Flu) کے دوران پانی نہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے ضلع جنوبی کراچی کے مسائل کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
دوسری جانب پاکستانی اداکارہ حاجرہ یامین نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ میں نے عمران خان کو فالو کرنا ہی بند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں پی ٹی آئی کی حکومت سے امید ہوچکی ہوں۔
انہوں نے ڈی چوک پر دھرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں دھرنے میں جایا کرتی تھی، اس وقت میں یونیورسٹی میں پڑھتی تھی۔ لیکن اب میں سجھتی ہوں کہ جو وعدے کیے گئے تھے، وہ پورے نہیں ہوئے۔