سشانت سنگھ کے گھر کے 5 افراد حادثے میں ہلاک

image
بھارتی اداکار سشانت سنگھ کے گھر کے 5 افراد آج صبح بدترین سڑک حادثے کا شکار ہوگئے۔ 2 افراد تو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور 3 کی حالت انتہائی سنجیدہ تھی البتہ اب ان کی بھی موت ہوگئی۔
واقع بہار کے لکھی سرائے ضلع میں پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہوئے 6 لوگوں میں سے 5 لوگ سشانت سنگھ راجپوت کے رشتہ دار تھے۔ سشانت سنگھ راجپوت کے بہنوئی اور ہریانہ کیڈر کے آئی پی ایس افسر اوم پرکاش سنگھ کے چار رشتہ دار اس حادثہ میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ اوم پرکاش سنگھ کی بہن کی آخری رسم کرکے ان کی بہن کے شوہر اپنے دو بیٹے اور ایک بیٹی سمیت 10 لوگوں کے ساتھ سمو وکٹا گاڑی میں سوار تھے اور پٹنہ سے اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ جو لکھی سرائے کے پاس سڑک حادثے کا شکار ہوگئے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow