موسیقی کا جنازہ نکال دیا آپ نے ۔۔ اداکارہ حرامانی نے کنسرٹ میں ایسا کیا گایا جو سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی؟

image

موسیقی ہر کسی کے بس کا کام نہیں لیکن کئی لوگ اسے بہت آسان سمجھ لیتے ہیں اور لوگوں میں پھر مذاق بن جاتے ہیں اسی قسم کا واقعہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جانی مانی ہستی حرا مانی کے ساتھ پیش آیا۔

جب انہوں نے معروف بینڈ نوری کےساتھ مل کر ایک کنسرٹ میں گانا گایا، یہ گانا انہوں نے علی نور کے ہمراہ گایا۔

حرا مانی نے " یار نیند نہ آئے" گانے پر طبع آزمائی کی جسے سوشل میڈیا صارفین نے بلکل پسند نہیں کیا یہی نہیں بلکہ لوگوں نے تو انکے لباس پر شدید تنقید کی۔ایک شیراز علی نامی صاف نے یہ کہا کہ انہیں تو نہ گانا گانا اتا ہے اور نہ ہی کپڑے پہننا آتے ہیں۔

مزید یہ کہ اسی موقعے کو غنیمت جان کر خوشنود رانا نے کہا کہ ان کے گانے کو دیکھ کر یوں لگ رہا ہے کہ جیسے کسی بچے کو مائیک پکڑا دیا ہو۔ خیال رہے کہ رواں برس ہی حرامانی نے گلوکاری کا آغاز کیا تھا اور اپنا پہلا گیت ناہوں نے "سواری" گایا تھا۔

جسے انکے مداحوں نے اور دیگر لوگوں نے بے حد پسند کیا تھا ساتھ ہی ساتھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ جیسی انکی اداکاری ہے اسی طرح انکی تو آواز بھی بہت اچھی ہے۔

مگر اب حالات کچھ اور ہیں اور ہر طرف سے تنقید ہی سنی جا رہی ہے اس کے علاوہ انہیں سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کیا کچھ کہا آپ ان تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow