عامر لیاقت کا واہ واہ ہو یا پھر او بھائی مجھے مارو ۔۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 5 مقبول میمز کونسی ہیں جو کبھی بھلائے نہیں جا سکتیں؟

image

سوشل میڈیا پر آئے روز میمز کا طوفان آتا رہتا ہے۔ صارفین دلچسپ و مزاحیہ طرز کی میمز اور گفس (Gifs)اپنے دوستوں کو فارورڈ کرتے ہیں اور اس سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اب تو صارفین کی جانب سے ہر سال میمز کلینڈر بھی تیار کیا جاتا ہے جس میں پورے سال کی وائرل میمز شامل کی جاتی ہیں۔ وہیں چیٹنگ کے دوران گفس بھیجنے کا عمل بھی عموماً جاری رہتا ہے۔ گفس نے بھی سوشل میڈیا صارفین کو اپنے قہر میں جکڑ لیا تھا اور لوگ اس کا بے حد استعمال کرتے ہیں۔

چند دن قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جاری تھا اور اس دوران سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب آیا ہوا تھا جوکہ بہت وائرل ہوا۔

لیکن آج Hamariweb.com اب تک سب سے زیادہ مقبول ترین سوشل میڈیا میمز اور گفس کی بات کریں گے جو آج تک لوگ نہیں بھول سکے۔

1- صارم اختر

پاکستان کے ایک میچ میں آصف علی کے کیچ چھوڑ دینے پر صارم اَختر کے انوکھے انداز کو آج تک کوئی نہ بھلا سکا۔ جس انداز سے صارم اختر نے کیچ ڈراپ ہوجانے پر غصے بھرا رد عمل دیا تھا وہ لوگوں کو پہت پسند آیا تھا۔ صارم اختر پر بننے والی میمز نے سماء باندھ دیا تھا اور ہر جانب ان کے چرچے تھے۔

2- گوپی بہو کی ساس پر میم

مقبول بھارتی ڈرامہ سیریل 'ساتھ نبھانا ساتھیا' میں گوپی بہو کی ساس کے ایک ڈائیلاگ نے تمام لوگوں کو خوب محظوظ کروایا جس پر باقاعدہ طور پر ایک یوٹیوبر نے گانا بھی بنا دیا تھا جو کافی وائرل ہوا تھا۔ جہاں نظر پڑتی وہاں بس ایک ہی میم وائرل چل رہی ہوتی جس پر لکھا ہوتا 'رسوڑے میں کون تھا؟'

3- مومن ثاقب

میمز کی دنیا میں سرفہرست مومن ثاقب کا آج بھی ریکارڈ ہولرڈر ہیں جنہیں آج ہر کوئی جانتا ہے۔ ان پر بننے والی میمز آج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں۔ آج مومن ثاقب میم اسٹار بن چکے ہیں۔

4- عامر لیاقت کی واہ واہ میم

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پروگرام ہوسٹ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین آئے روز خبروں میں رہتے ہی ہیں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہ تو میمز میں نظر آتے ہیں۔ عامر لیاقت پر بنائی جانے والی میم جس میں وہ ایک پروگرام میں واہ واہ کرتے نظر آتے ہیں ٓ، بہت مقبول ہوئی۔

5- الٹا چشمہ کی دیا

مشہور مزاحیہ بھارتی ڈرامے تاک مہتا کا الٹا چشمہ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی مقبول اداکارہ دیا جن کا اصل نام دیشا وکانی ہے ان پر بے تہاشا گفس اور میمز بنائی گئیں ہیں جو آج بھی سوشل میڈیا صارفین مزے سے اپنے دوستوں کو شئیر کرتے ہیں۔

6- وکاس فٹک

وکاس فٹنک ایک مشہور بھارتی یوٹیوبر ہیں جن کی صرف تصویر دیکھ کر ایک ہی جملہ یاد آتا ہے۔ اور وہ ہے 'رکو ذرا صبر کرو'۔ وکاس نے اپنی ایک ویڈیو میں اس جملے کا استعمال کیا تھا جس کے بعد آج تک ان کے اس جملے کو کوئی بھلا نہ سکا۔ لوگ اکثر ہنسی مذاق میں وکاس کے اس مشہور جملے کا استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اور اِس پر میمز آج بھی شئیر کی جاتی ہیں۔

7- پھر ہیرا پھیری کے بابو بھئیا

مشہور زمانہ بھارتی کامیڈی فلم پھر ہیرا پھیری نے اپنا ہی الگ ریکاڑڈ قائم کر دیا ہے۔مذکورہ فلم کے ہر سین پر میمز بنا کر شئیر کی جاتی رہتی ہیں جس سے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انہیں میں بابو بھئیا کی ایک مشہور میم 'کھوپڑی توڑ سالے کا" اتنا مشہور ہوئی کہ لوگ اس مشہور میم کا استعمال سوشل میڈیا پر آج بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ساتھ ہی اس پر گفس بھی بھیجے جاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow