شکر ہے میرے بچوں کو نانی کے ساتھ رہنے کا موقع ملا ۔۔ آج کل گھروں میں نانی اور دادی جیسی نعمت نہیں ہوتیں، جانیئے نانی کیسے اپنی بیٹی کے بچوں کو پال رہی ہیں؟

image
نانی اور دادی کا گھر میں ہونا کسی خاص تحفے سے کم نہیں ہے۔ یہ گھر میں ہوں تو ایسا لگتا ہے جیسے کوئی غم اور تکلیف نہیں بس سب خوش ہیں، دلوں میں اطمینان ہے۔ سب سے بڑھ کر خوشی اس بات کی ہوتی ہے کہ کوئی ہے ہمارے پاس اپنا ایسا جو ہر وقت ہمارے لئے دعائیں کرتا ہے۔ آج کل گھروں میں نانی یا دادی نہیں ہوتیں۔ بہوویں اپنی ساسوں سے گھبرانے لگی ہیں، داماد اپنی ساسوں سے دور رہنے لگے ہیں۔ پتہ نہیں کیوں رشتوں کو اہمیت نہیں دی جاتی۔ جبکہ بچوں کی تربیت میں سب سے اچھا کردار یہ بُزرگ ہی رکھتے ہیں۔ انسٹاگرام پر ایک بلاگر اضحیٰ فاروقی نے اپنے بچوں کی نانی کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ: '' مجھے اپنے بچپن میں اپنی نانی اور دادی کے ساتھ رہنے کا موقع تو نہ ملا لیکن میرے بچے خؤش نصیب ہیں ۔ ان کی نانی ان کے ساتھ رہتی ہیں، کبھی اپنے گھر میں ان کو بلاتی ہیں تو کبھی وہ میرے گھر آ جاتی ہیں۔ میری ماں ہمیشہ میرے بچوں کو خوب پیار کرتی ہیں، ان کا ساتھ دیتی ہیں اور جوں جوں بچے بڑے ہو جاتے جا رہے ہیں وہ نانی کے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ نانی کے ساتھ ڈرامے دیکھتی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ نواسی کے بناء تو نانی کا دل نہیں لگتا۔ نانی اور نواسی کی عادات بھی ایک جیسی ہیں۔ ''

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow