وزیر داخلہ شیخ رشید کو کال کرنے کے بعد حدیم شاہ نے عبدالقوی کو فون ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔
معروف میزبان تابش ہاشمی کے پروگرام میں ٹک ٹاکر حریم شاہ آئندہ آنے والی قسط میں بطور مہمان پیش ہونگی۔ تاہم نئی آنے والی قسط کا ٹیزر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
جاری ہونے والی نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے حریم شاہ میزبان سے کہتی ہے کہ عبدالقوی کو فون کروں؟ جس پر تابش ہاشمی کہتے ہیں کہ کیا وہ آپ کا فون اٹھالیں گے؟ جس پر حریم کا "ہاں" میں جواب ہوتا ہو اور وہ کال ملا دیتی ہے۔
حریم بتاتی ہیں کہ عبدالقوی کا نمبر مفتی کے نام رکھا ہوا ہے۔
تاہم دو تین بار کال جانے کے بعد وہ فون اٹھاتے ہیں، جبکہ حریم کے سلام کے جواب میں وہ کچھ کہتے ہیں، جہاں ٹیزر ختم ہو جاتا ہے۔
خیال رہے کہ اسی قسط کا پہلا ٹیزر گزشتہ روز جاری ہوا تھا، جس میں حریم شاہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو کال ملائی تھی، جہاں فون اٹھانے کے بعد جب حریم شیخ رشید کو بات کرنے کا کہتی ہیں تو جواب میں وہ ڈانٹ دیتے ہیں۔