ممبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کیس میں کیا تحریری فیصلہ دیا؟

image

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کیس کے سلسلے میں تحریری فیصلہ آگیا ہے۔ ممبئی عدالت کے مطابق"عدالت کو ایسا کوئی ثبوت نہیں پیش کیا جاسکا جس سے ثابت ہو کے ملزمان غیر قانونی کام کرنے کی نیت رکھتے تھے"

خیال رہے کہ شاہ رُخ خان کے صاحبزادے کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد وہ 26 دن جیل میں رہے اور اس کے بعد ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts