پاکستان میں آج کل ایک ڈرامہ بہت مشہور ہورہا ہے جس کا نام صنف آہن ہے۔ مذکورہ ڈرامہ سیریلز میں کئی مشہور اداکاراؤں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
صنف آہن میں کبریٰ خان کے علاوہ دیگر اداکاراؤں میں سجل علی، رمشا خان (پاوری گرل) دنا نیر مبین ، سائرہ یوسف ، ماہ جبین مستان اور یمنیٰ زیدی شامل ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ کبریٰ خان نے اس ڈرامے میں کام کر کے اپنے تجربے کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔ اداکارہ نے انٹرویو میں کہا اس ڈرامے کی ٹریننگ کے دوران میرا 10 کلو وزن کم ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 2 سے ڈھائی ماہ میں دس کلو گرام وزن کم ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کے دوران جو ہم نے گن تھامی ہوئی ہے وہ اصلی ’جی تھری‘ ہے، اداکارہ نے بتایا کہ کبھی کبھی شوٹنگ کے دوران ہوتا ہے کہ جی تھری سے اس کا ’بولٹ‘ نکال دیتے ہیں کیونکہ اس کا وزن کافی ہوتا ہے لیکن ہماری شوٹنگ میں یہ بولٹ نہیں نکالی گئی تھیں۔
کبریٰ خان نے بتایاکہ وہ بھاری بھرکم گن جس کا وزن 4 سے 5 کلوگرام تھا اس کو پہن کر اور اس کے علاوہ دیگر چیزیں پہن ہمیں سارے اسٹنٹ کرنے پڑے۔
خیال رہے ڈرامہ سیریل صنف آہن کی پہلی قسط نشر کی جا چکی ہے اور لوگوں کی جانب سے ڈرامے کو پسند کیا جا رہا ہے۔ندیم بیگ کی ہدایت کاری اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے اس ڈرامے کو بنایا گیا ہے۔