والدین کی کمی انسان کو ہر وقت محسوس ہوتی ہے۔ چاہے وہ کوئی بھی لمحہ ہو، پھر بات اگر شادی کی ہو تو والدین میں سے کوئی ایک بھی نہ ہو تو سب کچھ ادھورا لگتا ہے۔
ایک ویڈیو انسٹاگرام پر ہفتے سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے اسٹیج پر جاتے وقت دلہن کی انٹر کے وقت اس نے ایک ہاتھ میں اپنی مرحوم والدہ کی تصویر پکڑ رکھی تھی اور ایک ہاتھ سے ابو کا ہاتھ پکڑ کر چل رہی تھی۔
دلہن کی آنکھوں کے آنسو اور والد کے چہرے کی گھبراہٹ صاف واضح کر رہی ہے کہ وہ اپنے گھر کی ہوم منسٹر کو کتنی شدت سے یاد کر رہے ہیں۔