پڑھے بغیر کما رہے ہیں! میرا بس چلے تو سوشل میڈیا بند کر دوں ۔۔ بشریٰ انصاری جنت مرزا کے ساتھ ہونے والے تنازع پر کھل بول پڑیں

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری کے نام سے کون نہیں واقف ماضی قریب میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے ساتھ ان لائن ہونے والے جھگڑے پر اب انہوں نے کھل کر وضاحت پیش کرتے ہوئے۔

کہا ہے کہ میں نہیں جانتی تھی کہ جنت مرزا ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں اور مجھے یہ بھی علم نہیں تھا کہ انہوں نے پہلے ہی اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

یہی نہیں بلکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنت مرزا ایک خوبصورت لڑکی ہیں اور وہ چاہتی تھیں کہ جنت مرزا اس طرح عیسائی مذہب پر بات مت کریں کیونکہ اس سے ان کے جذبات مجروح ہونے کا خطرہ ہے۔

ساتھ ہی ساتھ ایک مرتبہ انہوں نے پھر کہا کہ کہ وہ سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں معلوم نہیں تھا کہ جنت مرزا پہلے ہی معافی مانگ چکی ہیں۔

یہ تمام باتیں بشریٰ انصاری نے گزشتہ روز لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز کے پروگرام "جی سرکار" میں بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔خیال رہے کہ بشریٰ انصاری نہ صرف اداکار ہیں بلکہ وہ ایک لکھاری اور ایک بہترین پروگرام ہوسٹ بھی ہیں۔

اور سوشل میڈیا پر مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس نے ہماری اگلی نسل کو تباہ کر دیا ہے اور اگر مجھے اختیار مل جائے تو میں سوشل میڈیا کو ہی ملک میں بند کر دوں کیونکہ اس کی وجہ سے بچوں پڑھنا لکھانا چھوڑ دیا ہے۔

اور میری تو نوجوان نسل کی یہی ہدایت ہے کہ پہلی ترجیح پڑھائی کو سمجھیں پھر اس طرف آئیں کیونکہ پرھے بغیر یہ پیسہ، شہرت تو دے دی گی مگر عزت پڑھائی ہی سے ملتی ہے جبکہ پڑھائی انسان کیلئے خوراک جتنی ضروری ہے۔

انہیں ان کی نامور ڈرامے جیسا کہ ففٹی فوفٹی، آنگن ٹیڑھا ،شو ٹائم، بارات سیریز، اوڈاری، بلقین کور اور زیبائش وغیرہ وغیرہ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow