اب یہ بھی جیل جائیں گی ۔۔ بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے وارنٹ گرفتاری کیوں جاری ہوگئے؟

image
شلپا شیٹی کے جیل جانے کے بعد سے کئی بھارتی اداکاراؤں کو جیل کی ہوا کھانی پڑی اور اب باری آچکی ہے امیشا پٹیل کی جن کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوپال کی عدالت نے امیشا کے خلاف 32 لاکھ 25 ہزار روپے کا چیک باؤنس ہونے کے کیس میں قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

اداکارہ نے فلم بنانے کے لیے 2019 میں اندور کے ایک رہائشی سے 10 لاکھ روپے کی رقم ادھار لی تھی، لیکن جب امیشا نے کمپنی کو دو چیک دیے تو دونوں ہی چیک باؤنس ہوگئے۔ واضح رہے کہ اداکارہ پر یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ امیشا کب جیل کے اندر جائیں گی اور اندور کے رہائشی کی رقم واپس ملے گی۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow