سردیوں میں کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ کپڑے پہننے کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔ کوئی سوئیٹر پہننا پسند کرتا ہے، تو کوئی بنا آستین کا ہاف سوئیٹر، کسی کو فُل کوٹ پہننا پسند ہے ۔ کچھ لوگ فُل کوٹ پہنتے ہیں۔ اب جیسے شوبز ستارے ہیں یہ بھی زیادہ تر موٹی جیکٹس اور فُل کوٹ پہنتے ہیں جو دکھنے میں بھی خوبصورت لگتے ہیں اور سردیوں میں موسم کے حساب سے جسم کو گرمائش دیتے ہیں۔
آپ اس قسم کے کوٹس کو ایمن منال کے کپڑوں کے برانڈ سے بھی خرید سکتے ہیں۔ ایمن کچھ وقت قبل ترکی گئیں تھیں تو انہوں نے اپنے ہی برانڈ کا یہ کوٹ پہنا تھا جو دیکھنے میں بہت حسین لگ رہا ہے۔
سردیوں میں جو لوگ ٹھنڈے علاقوں جیسے ہنزہ، مری اور سکردو جانا چاہتے ہیں وہ یہ فل کوٹ کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ جیکٹس اور انر سوئیٹرز بھی پہنیں تاکہ موسم کے بھرپور مزے لے سکیں۔
آپ بآسانی اس طرح کے کوٹس خرید سکتے ہیں۔ ان کی آن لائن انسٹاگرام پر بھی خرید و فروخت جاری ہے، اس کے علاوہ آپ زینب مارکیٹ یا پھر لیاقت آباد کے بازاروں سے بھی کوالٹی کے گرم کپڑے خرید سکتے ہیں جو لوکل داموں میں بھی مل جاتے ہیں۔
ہوڈیز کا فیشن ہمیشہ سے ان ہے وہ بھی آپ کو سستے داموں میں اتوار بازاروں سے مل جائے گی، ایک بات قابلِ غور ہے کہ اتوار بازاروں میں صرف استعمال شدہ مال ہی نہیں بلکہ نیا مال بھی مل جاتا ہے۔ جس سے آپ اچھے اور معیاری سردی کے بہترین ٹاپس اور سکرٹس تک خرید سکتے ہیں۔