یہ ہم ہیں اور یہ ہمارے دوست کی پٹائی ہو رہی ہے ۔۔ لڑکوں نے مل کر دوست کو کیوں مارا؟ ویڈیو وائرل

image
دوستوں میں لڑائی جھگڑا اور مار پیٹ ہوتی رہتی ہے۔ کبھی مزاق میں تو کبھی سنجیدگی میں۔ ایسا واقعہ بھارت مدھیہ پردیش میں جولائی میں ہوا تھا کہ ایک دوست نے اپنے دوستوں کا سچ پولیس کو بتا دیا تھا لیکن یہ بات دوستوں کو نہیں بتائی تھی۔ جب اس کے دوستوں کو پتہ چلا تو انہوں نے اس کو پہلے گاؤں جا کر پکڑا، وہاں سے گھسیٹ کر بائیک پر بٹھا کر مارتے ہوئے لے گئے۔
اس کے بعد سب دوست ایک جگہ مل کر بیٹھے اور ایک ویڈیو بنائی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ہم ہیں، یہ ہمارا دوست ہے یہاں اس کی پارٹی ہو رہی ہے، پیٹائی ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو اب ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ زخمی لڑکے امیت پانڈے کا کہنا تھا کہ: '' میں اپنے آبائی گاؤں کھجوا جارہا تھا کہ رات کے وقت پرنس پٹیل، سورج پرجاپتی، پنڈت اور شاداب نے مجھے روکا اور مارا۔ '' البتہ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے کی شکایت پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts