پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کو کھانا پکانا بھی آتا ہے۔ ریشم نے اپنے فیس بک پیج پر ایک کے بعد ایک تین ویڈیوز شئیر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کس مہارت سے ایک بڑی سی دیگ میں ڈھیر سارا گوشت ڈال کر بھون رہی ہیں اور پھر مصالحہ اور دہی بھی ملا رہی ہیں۔
آخری ویڈیو میں ریشم نے ویڈیو شئیر کرنے کے ساتھ “نیاز“کا کیپشن دیا جس سے پتا چلتا ہے کہ وہ نیاز کے لئے کوکنگ کررہی ہیں۔ دیگ بھر کے سالن پکانے کے بعد ریشم اسے نکالتے ہوئے بھی دکھائی دیں۔
افضل خان کی اہلیہ صاحبہ نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں دکھایا کہ کس طرح ان کے شوہر دیگ میں لنگر بانٹنے کے لیے بریانی تیار کر رہے ہیں۔ بعد ازاں صاحبہ بھی دیگ میں چمچے سے مصالحہ مکس کرنا شروع کردیتی ہیں۔