میری پاس کوئی نوکری نہیں ہے، میں لوگوں کو ہنسا کر کماتا ہوں ۔۔ یہ بھی بے روزگار نکلے، علی گُل پیر اپنے متعلق چند سچ بتاتے ہوئے

image
آج کل بے روزگاری کی شرح پاکستان میں حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ایسے میں وہی لوگ کامیاب ہیں جو کم اور محدود وسائل میں بھی آگے بڑھنے کی سوچ رکھتے ہیں۔ پاکستان کے نامور کامیڈین اور یوٹیوبر علی گل پیر کو سب ہی جانتے ہی۔ یہ اپنی مزاحیہ ویڈیوز سے لوگوں کی صحیح انداز میں کاپی کرتے ہیں اور یوں لہجے بدلتے ہیں کہ بندہ حیران ہی رہ جائے۔ علی گل پیر نے ڈان امیجزکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ:
'' میں بھی بے روزگار ہوں، میرے پاس کوئی نوکری نہیں ہے، میں اپنی ویڈیوز اور باتوں سے لوگوں کو خوش کرکے ہنساتا ہوں اور اسی سے کماتا ہوں۔ میرے لئے سوشل میڈیا ایک دکان ہے ، ایک ایسی دکان جو منجن بیچنے کے کام اتی ہے۔ میں کسی بھی پوسٹ کے شروعاتی 50 کمنٹس پڑھتا ہوں اسی سے مجھے اندازہ ہو جاتا ہے کہ کون مجھے پسند کر رہا ہے اور میں نے کس طرح کا کام عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔ میں نے میوزک نہیں چھوڑا، میں اس پر بھی کام کر رہا ہوں۔ ایک ادھ ماہ میں وہ بھی ریلیز ہوگی۔ '' مجھے میرے فینز بھی ویڈیوز اور چیزیں نکال کر بھیجتے ہیں کہ علی بھائی یہ آپ بھی بنائیں، یہ آپ کے لیئے ہے۔ مجھے سیاستدانوں کی ویڈیوز بنانا پسند ہے کیونکہ وہاں ہمارے لئے سیکھنے کے لئے بھی ہوتا ہے۔ اور معاشرے کی اصلاح بھی ہے۔ لوگوں کی مرضی وہ پسند کریں نہ کریں یہ ان کا اختیار ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ جو پبلک فیگر ہے، عوام کی پسند ہے اس شخص کو تبصروں سے ڈرنا نہیں چاہیئے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow