میری گاڑی کو ٹکر ماری اور بھاگ گیا ۔۔ جانیے یہ خاتون کون ہیں جنہوں نے فہد مصطفیٰ پر بڑا الزام لگادیا؟

image

پاکستان شوبز کے مشہور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ پر ایک خاتون نے بڑا الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فہد مصطفیٰ پر صوفیہ حسنین نامی خاتون نے ٹوئٹر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اداکار نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری اور پھر وہاں سے فرار ہوگئے۔ مذکورہ خاتون نے ٹوئٹر پر اداکار فہد مصطفیٰ کے مداحوں کو یہ بات کہی۔

تاہم خاتون وہیں خاتون کی جانب سے اس واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں البتہ ٹویٹر صارف صوفیہ حسنین نے فہد کی تصاویر کا مجموعہ (collage) شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور ان پر لفظی گولا باری بھی کی۔

انہوں نے لکھا میری گاڑی کو اس سستے پاکستانی اداکار نے ٹکر ماری اور وہ بھاگ گیا۔ وہ لڑکا جو فلموں اور اشتہارات میں بیوقوفوں کی طرح کام کرتا ہے۔

سیکڑوں صارفین نے خاتون کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کیا جب کہ کئی لوگوں نے انہیں اداکار کے خلاف ہٹ اینڈ رن کیس دائر کرنے کا مشورہ دیا۔ وہیں دوسرے لوگوں نے بھی جواب میں فہد کو ٹیگ کیا اور انہیں خاتون سے معافی مانگنے کو کہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow