پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، تاہم اس بار وجہ سیریز سے باہر ہونا نہیں بنی، بلکہ ان کے نئے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔
سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کے بالوں اور داڑھی کے نئے روپ پر صارفین کی جانب سے مختلف انداز میں تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے سوال پوچھتے ہوئے لکھا کہ سرفراز بھائی یہ کیا سین ہے۔
ایک صارف نے نئے انداز کی تعریف کرتے ہوئے ماشاءاللہ کہا
ایک صارف نے بولی ووڈ فلم کا ڈائیلاگ لکھا کہ سب کا بدلہ لے سرفراز بھائی۔
ایک نے سرفراز احمد کو امریکی اداکار کے ساتھ ملا دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کے اس نئے انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔