بہت کوشش کی دور رہنے کی لیکن ۔۔۔ اداکارہ حبا منظور اور اریز احمد کی منگنی کب ہوئی؟

image

ڈرامہ سیریل بھولی بانو میں بانو کا کردار نبھانے والی اداکارہ حبا منظور کی منگنی آخر کار اریز احمد سے ہوگئی۔ ان دونوں پر لوگوں کو شروع سے شک تھا کہ شاید ان کی شادی ہونے والی ہے، گذشتہ دنوں یہ خبر خوب عام ہوئی کہ دونوں کا رشتہ طے پا گیا ہے، لیکن کسی ایک نے بھی اس بات کا اعتراف نہ کیا، مگر اب اداکارہ حبامنظور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ:

مجھے آج بھی یاد ہے کہ بھولی بانو میں میں آپ نے جب میرا ہاتھ پکڑا تو وہ بہت زیادہ ناپسندیدہ تھا لیکن آج میں آپ کے ہاتھوں میں سب سے زیادہ محفوظ محسوس کر رہی ہوں۔ میں نے جان بوجھ کر دور رہنے کی کوشش کی اور آپ کی طرف نہ جانے کی کوشش کی لیکن ایسا نہ ہوا میں نہیں جانتی کہ کس نے کس کا انتخاب کیا لیکن میں اس منفرد زندگی کی رولر کوسٹر پر سوار ہونے کے لیے آپ کے ساتھ تیار ہوں، میں واضح کرتی ہوں کہ اب ہم ہمیشہ کے لیے ایک ہونے جا رہے ہیں، آپ میرے ہیں۔ شکرالحمدااللہ۔۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow