عرفان پہلے سے جانتے تھے وہ زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکیں گے۔۔۔ موت کے کچھ عرصے بعد نصیر الدین شاہ نے ان کی زندگی کے متعلق کئی راز بتا دئیے

image

سینئر بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ مرحوم اداکار عرفان خان اپنے انتقال سے 2 سال پہلے جانتے تھے کہ وہ زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکیں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران نصیر الدین شاہ نے بتایا کہ عرفان خان سے ان کی بیماری کے متعلق کئی مرتبہ گفتگو ہوئی، اس وقت بھی ہوئی تھی تب وہ لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جس طرح عرفان نے اپنی بیماری سے مقابلہ کیا، وہ حیران کن بات ہے۔ وہ اپنی جنگ آخری وقت تک بڑی بہادری سے لڑتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ عرفان کہتے تھے کہ میں دیکھ رہا ہوں موت میرے قریب آرہی ہے، کتنے لوگوں کو موقع ملتا ہوگا کہ وہ اپنی موت کو دیکھیں اور خوش دلی سے اسے قبول کریں۔

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ عرفان کا اس دنیا سے جانا ایک بہت بڑا نقصان ہے، مگر یہ ہمارے ہاتھوں میں نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ اداکار عرفان خان کا انتقال 29 اپریل 2020 کو ہوا تھا، جبکہ وہ کئی عرصے سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow