بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت جس ہیلی کاپٹر میں سفر کررہے تھے وہ تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس میں ان کے شدید زخمی اور حالت تشویشناک ہونے کی اطاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جنرل بپن ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 وی 5 میں سوار تھے جو تامل ناڈو کے ہل اسٹیشن کونور کے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں بپن راوت کی اہلیہ، ڈیفنس اسسٹنٹ، سیکیورٹی کمانڈوز اور فضائیہ کے پائلٹس سمیت 14 شامل تھے جس میں صرف 3 افراد زندہ بچے ہیں۔ بھارتی فضائیہ نے طیارہ گرنے کی وجوہات پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔