گذشتہ روز بھارت میں ایک سوگ کا سماں رہا جہاں ایک بھارتی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں اِنڈین چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
جنرل بپن راوت کی ہلاکت کے بعد بھارتی عوام، سیاستدان اور بالی ووڈ اداکار بھی کافی غمگین دکھائی دیئے۔ ٹوئٹر پر بھی جنرل بپن راوت ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔
لیکن وہیں ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک خوش قسمت آفیسر بھی تھا جو زندہ بچ گیا۔ ان کا نام کیپٹن ورون سنگھ ہے جن کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔
گروپ کیپٹن ورون سنگھ ہیلی کاپٹر حادثے میں بری طرح جھلس گئے تھے بہت شدید چوٹیں آئی ہیں اور وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوا تھا جس میں جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ہیلی کاپٹر میں 14 افراد سوار تھے۔