بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور اہلیہ کی موت کل ایک فضائی حادثے میں ہوئی جس وقت وہ ڈیفینس سروسز سٹاف کالج جا رہے تھے جہاں اُنھیں سٹاف کورس کے طلباء افسران اور اساتذہ سے خطاب کرنا تھا۔ لیکن بدقسمتی سے حادثے کا شکار ہوگئے۔
جس جگہ حادثہ ہوا وہاں موجود عینی شاہد کرشنا سوامی نے بی بی سی کو بتایا کہ:
''
میں ننجاپا سوتھیرام میں رہتا ہوں، میرے گھر میں پانی بھرا ہوا ہے، میں لکڑیاں لینے کے لئے نکلا تھا تو اچانک ایک زور دار دھماکے کی آواز آئی، جب میں نے قریب جا کر دیکھا تو وہاں فضاء میں ایک آدمی جل رہا تھا، اور پھر وہ نیچے گر گیا، میں ہل گیا۔ میں دوڑتا ہوا واپس آیا اور میں نے لوگوں سے کہا کہ فائر بریگیڈ اور پولیس کو بلاؤ، کچھ دیر بعد اہلکار بھی آگئے۔ مجھے خوف آیا کہ ایسی موت مالک کسی کو نہ دے۔''
مذید کہتے ہیں کہ:
''
میں نے لاش کو تو وہاں سے جاتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن واقعے سے اطراف کے تمام درخت اکھڑ گئے، دھول، مٹی نے سارے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور یکدم پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔
''