اس دنیا میں کچھ لوگ اچھے ہوتے ہیں اور پھر آتے ہیں فرشتہ صف انسان جنہیں اپنے سے زیادہ دوسروں کی جان کی پرواہ ہوتی ہے۔اس کی واضح اور حقیقی مثال بھی سامنے آئی ہے اور ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے لوگوں کے دل جیت لیے۔
بھارت میں ایک بس ڈرائیور نے کئی مسا فروں کی جان بچالی جس پر سوشل میڈیا صارفین اسے داد دینے پر مجبور ہوگئے۔
ہوا کچھ یوں تھا کہ بس ڈرائیور کو سفر کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا اور اس بس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ڈرائیور نے اپنے سینے میں شدید درد محسوس کیا تو بس ککو ایک سائڈ پر روک دیا۔ کیونکہ اگر بس نہ روکتا اور رفتار ہوتی ہے تو کئی جانیں ضائع ہوسکتی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق بس صبح 6 بجکر 20 منٹ پر روانہ ہوئی تو تھوڑی دیر بعد بھی ڈرائیور نے کنڈیکٹر سے سینے میں درد کی شکایت کی اور بس کو سڑک کے کنارے روک دیا۔
ڈرائیور بس کو روکتے ہی گر گیا، کنڈیکٹر نے فوری طور پر ایمبولینس کو فون کیا اور اس وقت تک بس ڈرائیور دم توڑ چکا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارومگام 12 سال سے ٹی این ایس ٹی سی کی بس چلا رہے تھے۔ بس ڈرائیور کی دو بیٹیاں ہیں جنہیں وہ چھوڑ کر چلا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے اہلخانہ کو اطلاع دینے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔