سعودی عرب میں منعقد ہونے والے اونٹوں کے سالانہ مقابلہ حسن سے اونٹوں پر، آرٹیفیشل خوبصورتی کا الزام ثابت ہونے پر 40 اونٹوں کو، مقابلہ سے باہر کردیا گیا۔
مقابلہ میں مدعو کیے گئے مہمانوں کی جانب سے یہ بتایا گیا ہے کہ اونٹوں کے مالکان نے اونٹوں کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے، انہیں بوٹوکس کے انجکشن لگوائے ہیں، جو کہ مقابلے حسن کی خلاف ورزی ہے۔
تاہم مقابلے سے 40 اونٹوں کو حکام کی جانب سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
جبکہ حکومت نے اونٹوں کو مصنوعی طور پر خوبصورت بنانے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اونٹوں کے سالانہ مقابلہ حسن جتنے والے اونٹ کو 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا انعام دیا جاتا ہے۔