مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر قوالی نائٹ کی تقریب میں خوبصورت سی گلابی ساڑھی پہنی جو مداحوں کو خوب بھائی۔
کسی نے کہا کہ مریم نواز تو اپنی بہو سے بھی زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں تو کسی نے کہا کہ یہ بنارسی ساڑھی کا انداز خوب جچ رہا ہے۔ جب سے مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر نظر آئیں سب ہی ان کے دیوانے ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے یہ جاننے کی کوشش کی مریم نواز کی ساڑھی کس ڈیزائنر کی ہے جس پر مختلف جگہوں پر لوگوں نے کمنٹس کرکے پوچھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ساڑھی لآم آفیشل کی جانب سے بنائی گئی ہے جس کی قیمت ابھی تک آفیشل پیج پر واضح نہیں کی جا رہی اور جب ان سے واٹس ایپ پر قیمت اور کپڑے کے متعلق معلومات لی گئی تو انہوں نے کہا کہ آپ اپنا بجٹ بتا دیں، ہم اس حساب سے ڈیزائن کر دیں گے۔ جس پر یہی کہا جا سکتا ہے کہ معلوم نہیں مریم نواز نے لاکھوں کی ساڑھی پہنی ہے یا پھر ہزاروں کی۔
یہ ساڑھی انسٹاگرام پر ہر جگہ چھائی ہوئی ہے۔ سب ہی اس کو خوب پسند کر رہے ہیں۔ لیکن اب تک مریم نواز کی جانب سے خود اس تصویر کو شیئر نہیں کیا گیا۔