اورنگی ٹاؤن والے اب بھی کسی معجزے کے منتظر ۔۔ گرین لائن منصوبہ مکمل ہو گیا مگر سندھ حکومت کا اورنج لائن منصوبہ اب تک مکمل کیوں نہیں ہوسکا؟

image

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گرین لائن منصوبے کا افتتاح آج کیا جائے گا، کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے یہ ایک اہم منصوبہ ہے جو کہ نواز شریف کی حکومت میں شروع کیا گیا تھا۔

تاہم ن لیگ کی حکومت کے بعد یہ منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا تھا، لیکن دیر آئے درست آئے، پی ٹی آئی کی حکومت نے کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس منصوبے پر نظریں ڈالی گئیں۔

وفاقی حکومت پچھلے منصوبے کو آگے لے کر بڑھ رہی ہے اور ایک اچھی روایت ڈال رہی ہے کیونکہ گزشتہ کئی حکومتیں اقتدار میں آنے کے بعد سابقہ حکومتوں کے منصوبوں کو پس پردہ ڈال دیتی تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 5 سال میں یہ منصوبہ مکمل کر لیا ہے مگر سندھ حکومت کی جانب سے اورنج لائن منصوبہ اب تک مکمل نہیں ہو سکا ہے۔

اورنج لائن منصوبہ 2016 میں عین گرین لائن منصوبے کے سنگ بنیاد کے 4 ماہ بعد لانے کا اعلان کیا گیا تھا، اورنج لائن منصوبہ گرین لائن منصوبہ سے کافی حد تک چھوٹا ہے مگر علاقے کے حساب سے کافی اچھا ثابت ہو سکتا تھا، اگر وقت پر مکمل ہو پاتا۔

اورنگی ٹاؤن آفس سے بورڈ آفس تک دو ارب روپے کی لاگت سے بننے والا منصوبہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی والوں کے لیے پہلا تحفہ تھا جو کہ روایتی طور پر مکل نہ ہو سکا۔ اورنج لائن منصوبہ 4 بس اسٹیشنز کے ساتھ 3 اعشاریہ 9 کلومیٹر کا منصوبہ 50 ہزار شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر سہولت فراہم کر سکتا تھا، منصوبے کو 2017 میں مکمل ہونا تھا مگر 2021 کے اختتام پر بھی نہ مکمل ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ قادر شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ٹریک تیار ہے اور بسیں خردینے کے لیے رقم بھی وفاقی حکومت کو دی جا چکی ہے مگر وفاقی حکومت سیاست کر رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US