یہ مریم نواز کی نقل شوق سے کرتی ہیں۔۔۔ عمران خان نے ننھی بچی کی اداکاری سے متاثر ہوکر ملنے بلا لیا

image

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں آڈیو، ویڈیو ٹیپ لیک ہونا کوئی نئی بات نہیں، تاہم حالیہ دنوں ہونے والی مریم نواز کی آڈیو لیک نے، ننھی شہر بانو کو اتنا متاثر کیا کہ بچی نے مریم نواز کی پیروڈی شروع کردی۔

سوشل میڈیا پر 12 سالہ ننھی شہر بانو مریم نواز کی نقل اتارتی ہیں، جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ شہر بانو سے پوچھا گیا کہ سیاستدانوں کی نقل اتارنے کا شوق کیسے شروع ہوا؟ اس پر اس کا کہنا تھا کہ بچپن سے گھر میں نیوز دیکھنے کا ماحول موجود تھا۔

شہر بانو سوشل میڈیا پر مختلف مضوعات پر پیروڈی ویڈیو بنا کر اپلوڈ کرتی ہے۔ تاہم کچھ دن قبل سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی ننھی شہر بانو کو وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کیلئے اپنے گھر بھی مدعو کیا تھا۔

شہر بانو نے بتایا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ اپنی ویڈیوز کی وجہ سے عمران خان سے ملاقات کرسکوں گی۔ مزید کہا وزیراعظم نے میری تعریف کی اور کہا کے آپ میں بڑا ٹیلنٹ ہے، خوب آگے جاؤ گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US