صوبائی وزیر سعید غنی کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ بیٹھے بلاول بھٹو ایک پانی کی بوتل اٹھا کر انھیں کھول کے دینے کا اشارہ کررہے ہیں۔ سعید غنی فوراً بوتل لیتے ہیں اور ڈھکن کھول کر بلاول کو دیتے ہیں۔
اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر بلاول اور سعید غنی دونوں کو ہی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جو شخص بوتل کا ڈھکن نہیں کھول سکتا وہ وزیرِ اعظم بننے کا خواب دیکھا رہا ہے۔
جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ بلاول کا سعید غنی سے بوتل کھلوانا مالک اور غلام کے فرق کو واضح کرنا ہے۔