ہر کچھ دن میں دیوار ایسی خراب ہوجاتی ہے تو جانیے اس مشکل سے ہمیشہ کے لئے جان چھڑانے کے آسان طریقے

image

دیواروں پر سیلن آجائے تو اچھے سے اچھا پینٹ اکھڑنے لگتا ہے اور دیواریں بدنما لگتی ہیں۔ ایسے میں دوبارہ روغن کرواتے ہوئے انسان سوچتا ہے کہ پیسے خرچ ہوں سے اور سیلن سے پینٹ دوبارہ اکھڑ جائے گا۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے آج ہم آپ کو چند طریقے بتانے جارہے ہیں۔

سفید سیمینٹ

سیلن زدہ دیواروں پر سفید سیمینٹ بھر کر پھر پینٹ کرنے سے کچھ عرصے کے لئے سیلن سے نجات مل جاتی ہے۔ اور اگر زیادہ سیلن نہ ہو تو اس طریقے سے دیواریں لمبے عرصے تک محفوظ ہوجاتی ہیں

مخصوص کیمیکل

سیلن والی دیواروں کے لئے بازار میں خاص قسم کے کیمیکلز دستیاب ہیں جنھیں لگا کر بعد میں روغن کرنے سے دیوار کافی لمبے عرصے تک دیوار سیلن سے بچ جاتی ہے۔

وال پیپر

وال پیپر سیلن زدہ دیواروں کو نئی زندگی دینے کا کام کرتے ہیں کیونکہ یہ سیلن کو تو روکتے ہی ہیں لیکن مختلف رنگ اور ڈیزائن میں دستیاب ہونے کی وجہ سے دیوار کو پہلے سے کہیں زیادہ خوبصورت بنادیتے ہیں۔ لیکن وال پیپر مختلف اقسام کے ہوتے ہیں اس لئے ہمیشہ دکان دار کو اپنا مسئلہ بتا کر اس کی رہنمائی سے وال پیپر خریدیں۔

پانی کا جمع ہونا

اکثر دیواریں یا چھت اس لئے سیلن زدہ ہوتی ہیں کیونکہ ان میں کسی ایک جگہ بہت زیادہ پانی جمع ہوجاتا ہے اسے نکلنے کا رستہ نہیں ملتا تو وہ دیوار سے رسنے لگتا ہے۔ اس مسئلے کو پلمبر سے حل کروایا جاسکتا ہے۔ پہلے دیکھیں کہ پانی کس جگہ جمع ہورہا ہے اس کے بعد وہاں سے پانی کی نکاسی کا راستہ بنا کر کافی حد تک اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US