اُردو بولتی بھی ہیں اور لِکھ بھی لیتی ہیں ۔۔ جانیئے یہ چائنیز لڑکیاں اُردو بولتی ہوئی کیسی لگتی ہیں اور سوشل میڈیا پر اتنی مشہور کیوں ہیں؟

image

چین ہمیشہ سے ہی پاکستان کا دوست رہا ہے، اور چین سے کئی باشندے ہر سال پاکستان کا رُخ کرتے ہیں، یہی نہیں بلکہ کئی چینی طالبات پاکستان صرف اردو زبان سیکھنے کے شوق میں آتے ہیں اور ہماری یونیورسٹیز میں داخلہ لے کر پڑھتے ہیں۔

مگر کیا آپ نے کبھی کسی چینی لڑکی کو ایک دم خالص اور بہترین اُردو بولتے دیکھا ہے؟ اگر نہیں دیکھا تو آج ہم آپ کو دِکھائیں گے دو ایسی چین سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں جو نہ صرف اُردو بولتی ہیں بلکہ اُردو لکھ بھی لیتی ہیں اور سوشل میڈیا پر بےحد مشہور ہیں۔

چین کی اُردو بولنے والی مشہور لڑکیاں

جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں چوشی اور تبسم کی جو دونوں چین میں مختلف مقامات پر جا کر اُردو زبان میں وی لاگ بناتی ہی لوگوں کو چین کے مقامات کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کرتی ہیں اور اس طرح سوشل میڈیا پر بھرپور شہرت حاصل کر رہی ہیں۔

ان کی شہرت کی وجہ ان کا اُردو بولنے کا منفرد انداز ہے یہ دونوں لڑکیاں اُردو بولتے ہوئے اتنی اچھی لگتی ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین ان کی ویڈیوز کو لائیک اور شئیر کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

چین کے لوگوں کی پاکستان سے محبت اور اردو زبان سے دلچسپی اس بات سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ ان کے فیس بُک پیج کا نام بھی ''اُردو سسٹرز'' ہے اس پیج پر صرف یہ دو لڑکیاں ہی نہیں بلکہ کئی چینی لڑکیاں ویڈیوز بناتی ہے اور اردو میں چین کے موسم، بازاروں، کھانوں، تاریخی مقامات کے حوالے سے بتاتی ہیں۔

یہ چینی لڑکیاں اُردو بولتی ہوئی کیسی لگتی ہیں آپ بھی ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US