کراچی کا بڑا مجرم ایف بی آئی کا ایجنٹ بن گیا لیکن کیسے؟ جانیے اس کے پیچھے چھپی حیرت انگیز کہانی

image

ایک عجیب و غریب خبر اس وقت سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے اور وہ یہ کہ کراچی کا اسٹریٹ کرمنل امریکہ کی خفیہ ایجنسی کا ایف بی آئی ایجنٹ بن گیا۔ یہ خبر سن کر ہی یقین کرنا مشکل ہورہا ہے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 3 سے تعلق رکھنے والے کامران فریدی کی حیرت انگیز کہانی سامنے آئی ہے۔

ایف بی آئی کے ایجنٹ پاکستانی شہری کامران نے القاعدہ اور داعش کے کئی سرکردہ لوگوں کو پکڑوایا بھی ہے۔

انہوں نے کراچی کے تاجر جابر موتی والا کی گرفتاری میں بھی اہم کردار ادا کیا، اور سب سے حیران کن بات تو یہ ہے کہ انہوں نے امریکا میں دہشت گردی بڑے واقعات ناکام بنائے۔

ایف بی آئی نے فروری 2020 میں کامران فریدی کا کنٹریکٹ ختم کر دیا تھا۔ ایف بی آئی افسران کو قتل کی دھمکیاں دینے پر کامران فریدی کو دسمبر 2020 میں امریکا میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts