جنید صفدر شادی کے بعد اپنی اہلیہ کے ساتھ کہاں رہیں گے؟

image

نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی شادی خبریں اس وقت سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔ جنید کا نکاح تو اس سال اگست میں ہوا تھا البہ ولیمہ 17 کو ہے لیکن مہندی اور رخصتی کی تقریبات جاری ہیں۔

جنید سے جب ان کے ہنی مون کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے وہ فی الحال کچھ طے نہیں کرسکے اور ابھی وہ یہں رہیں گے۔ لیکن بعد میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ جنید صفدر کا آبائی گھر لاہور میں ہے لیکن ان کا گھر لندن میں بھی ہے۔ شادی کے بعد وہ کہاں رہیں ھے اس بارے میں تو انھوں نے کوئی واضح اشارہ نہیں دیا البتہ قیاس آرائیاں یہی کی جارہیں ہیں کہ وہ شادی کے بعد اپنی دلہن کے ساتھ لندن چلے جائیں گے

جنید صفدر اپنے نانا میاں نواز شریف سے کافی قریب ہیں اور ان کے نکاح میں نواز شریف موجود تھے لیکن ولیمہ پاکستان میں ہونے کی وجہ سے نواز شریف شریک نہیں ہوسکتے۔ اس بارے میں جنید صفدر کہتے ہیں کہ نانا کے بغیر شادی کی خوشیاں ادھوری رہیں گی اور انھیں بہت یاد کروں گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US