پاکستان نے امریکہ کی دعوت کیوں ٹھکرادی؟ چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا

image

امریکہ میں ہونے والی پہلی جمہوری کانفرنس جس میں 100 ممالک کو ورچوئل (آن لائن) شرکت کی دعوت دی گئی تھی جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ البتہ پاکستان نے کانفرنس میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے امریکہ سے کانفرنس میں شرکت سے معزرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ 9 اور 10 کو امریکہ میں ہونے والی جمہوریت ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر شکر گزار ہیں لیکن پاکستان اس کا حصہ نہیں بنے گا البتہ باہمی شراکت کے معاملات پر ساتھ چلنے کیلئے ساتھ ضرور دینگے

شرکت نہ کرنے کی وجوہات

سیاسی حلقوں کی جانب سے اس کانفرنس میں پاکستان کی شرکت نہ کرنے کی وجوہات ان ملکوں سے سفارتی تعلقات بتائی جارہی ہیں جنھیں امریکہ نے کانفرنس می شرکت کی دعوت نہیں دی۔ واضح رہے کہ امریکہ نے اس دعوت میں سعودی عرب، ایرا، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور چین کو بھی مدعو نہیں کیا۔

چین کا ردِ عمل

امریکی صدر نے تائیوان کو ایک ماڈل جمہوریت قرار دیتے ہوئے ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس پر چین کو کافی غصہ پایا جاتا ہے۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے۔ پاکستان کے امریکی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے پر چینی حکومت کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے بیان جاری کیا کہ “پاکستان نے امریکی اجلاس میں شرکت سے انکار کرکے چین کا حقیقی بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے“


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US