3 ہزار کی سینڈل اور 28 ہزار کا خوبصورت پرس ۔۔ مریم نواز کی بیٹے کے ساتھ نئی تصویر کے چرچے

image

جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں پہلے مریم نواز کی گلابی ساڑھی میں نے سوشل میڈیا صارفین کو گرویدہ بنا دیا تھا اور اب ان کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے محمد جنید صفدر ان دنوں اپنی شادی کے سلسلے میں پاکستان آئے ہوئے ہیں جس کے باعث آئے دن کسی نہ کسی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی نئی تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ بیٹے کی شادی کی تقریب میں وہ سفید رنگ کا جوڑا، میچنگ کلچ، زیور اور سینڈلز پہنی ہوئی ہیں جبکہ جنید صفدر نے مرون مفلر کے ساتھ سیاہ کوٹ پہنا ہوا ہے۔

مریم نواز کی سینڈل اور پرس کی قیمت بھی سامنے آئی ہیں۔ ان کی سینڈل کی قیمت 3 ہزار سے زائد روپے کی ہیں جبکہ پرس کلچ کی قیمت 28 ہزار روپے ہے۔

سوشل میڈیا صارفین مریم نواز کے اس سفید لباس کی بھرپور تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US