فاصلہ رکھیں میری ماں میرا انتظار کررہی ہیں۔۔ ڈلیوری بوائے کس ڈر سے موٹرسائیکل کے پیچھے یہ جملہ لکھ کر چلتا ہے؟

image

اپنے آپ سے محبت کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ جن کی آپ پرواہ کرتے ہیں وہ لوگ بھی آپ کو ہمیشہ صحت مند اور خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔ جیسے کہ آپ کی ماں جو اپنی اولاد کو بیمار اور دکھی نہیں دیکھنا چاہتی۔

غالباً اسی جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فوڈ ڈلیوری بوائے نے اپنی موٹر سائیکل کے پیچھے یہ الفاظ لکھوائے ہیں "فاصلہ رکھیں پاکستان میں میری ماں میرا انتظار کررہی ہیں"

اس پیغام کا ایک مطلب گاڑیوں کو دور رہنے کا مشورہ دینا تاکہ کسی بھی حادثے سے بچ سکیں اور دوسرا مقصد ہے عالمی وباء میں سماجی فاصلہ رکھنا تاکہ ہر ممکن حد تک وائرس سے بچا جاسکے۔

ہمیں بھی اس نوجوان کی طرح سماجی فاصلے کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کرسکیں۔ سوشل میڈیا پر نوجوان کو اور اس کے ماں سے محبت کے جذبے کو خوب سراہا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US