پاکستان میں ایسی کئی مشہور شخصیات ہیں جو کہ اپنے اپنے منفرد انداز کی بدولت جانی جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی شخصیت کے بارے میں بتائیں گے جو گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل تھے۔
قاری یعقوب فیصل آبادی فیصل آبادی کی مشہور شخصیات میں شامل ہیں، قاری یعقوب کا تعلق راجپوت گھرانے سے ہے جبکہ وہ بھارت سے پاکستان ہجرت کر کے آئے ہیں۔
قاری یعقوب سوشل میڈیا پر اپنی 4 شادیوں اور 28 بچوں کی وجہ سے مشہور ہو گئے ہیں۔ قاری صاحب کے تمام بچے والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، کوئی معلم بن رہا ہے تو کوئی حفظ کر رہا ہے، جبکہ کچھ بچے خطیب بھی ہیں۔
قاری یعقوب کہتے ہیں کہ میں سنت نبوی کی پیروی کر رہا ہوں، رزق دینے والی ذات اللہ کی ہے۔ میرے 28 بچوں کو بھی میرے اللہ نے رزق دیا ہے، اگر میں رزق دیتا تو شاید ایک بچے کو بھی نہیں پال سکتا تھا۔
قاری صاحب بتاتے ہیں کہ میری تمام بیگمات سے شادی سے پہلے بات نہیں ہوئی تھی، کوئی والدین کی رضامندی سے ہوئی تو کوئی دوست کے مشورے سے ہوئی۔
قاری یعقوب کہتے ہیں کہ اب بھی میرے لیے رشتے آتے ہیں، لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ میری 4 شادیاں ہو چکی ہیں۔ لیکن قاری صاحب اب بھی مزید شادیوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔
جبکہ والدین تو قاری یعقوب کو ایک اور شادی کرنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ قاری صاحب کے 19 بیٹے جبکہ 9 بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے اپنی پہلی بیوی، دوسری، تیسری اور چوتھی بیوی سے ہونے والے بچوں کے نام اس طرح رکھے ہیں کہ باآسانی یاد رہتا ہے۔ جیسے کہ ہر بیوی کے بچوں کے نام مماثلت رکھتے ہیں۔
قاری صاحب کے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 40 سال تک کی ہے جبکہ چھوٹے بچے کی عمر دو ماہ ہے۔ قاری صاحب پاکستان بھر میں رونگٹے کھڑے کر دینے والے بیانات دیتے ہیں، جبکہ ان کی تلاوت قرآن مجید بھی ہر ایک کے دل کو چھو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ ان کے بیانات کو سن کر اشک بار ہو جاتے ہیں۔