پاکستان اس وقت فضائی آلودگی کا شکار ہونے والے ممالک میں شامل ہے، جبکہ لاہور سب شہروں پر بازی لے گیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی سرکاری افسر کے بارے میں بتائیں گے جو کہ فضائی آلودگی کے پیش نظر اپنی گاڑی استعمال نہیں کر رہے ہیں۔
واسا کے ایم ڈی زاہد عزیز کی جان سے ایک ایسا ہی احسن اقدام اٹھایا گیا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ زاہد عزیز کا شمار واسا کے ان افسران میں ہوتا ہے جو کہ فرض شناس ہیں۔
زاہد عزیز گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سائیکل کر اپنے آفس آ رہے ہیں، جبکہ انہوں نے اپنی گاڑی گھر پر ہی کھڑی کی ہوئی ہے، زاہد عزیز ملک میں فضائی آلودگی میں اضافے کے سبب پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہم اس خطرناک صورتحال کو سمجھیں۔
وہ لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی بھی پھیلا رہے ہیں تاہم ان کا ماننا ہے کہ کسی بھی کام کی شروعات پہلے گھر سے کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پہلے انہوں نے اپنی گاڑی کھڑی کی اور اب دوسروں کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر رہے ہیں۔
اسی حوالے سے واسا لاہور کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر ہفتہ کو کار فری ڈے منایا جائے گا یعنی ادارے کا ہر ملازم پبلک ٹرانسپورٹ یا سائیکل پر آفس آئے گا، کوئی بھی اپنی گاڑی کا استعمال نہیں کرے گا۔ اگر اس قسم کے سرکاری افسران ملک میں ہر ادارے میں موجود ہوں، تو وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا ہر ادارہ ملک کے بارے میں سوچے نہ کہ لال، ہرے اور نیلے نوٹوں کے بارے میں۔