گلک سے پیسے نکال کر امی کی دوا لاتا ہوں ۔۔ جانیے 7 سال کے بچے کی کہانی کے بارے میں، جو قبروں پر پانی ڈالتا ہے

image

کراچی کے ایک ایسا شہر ہے جہا ہر ایک کو کسی نا کسی طریقے سے روزگار ڈھونڈ ہی لیتا ہے، مگر کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ مشکل حالات میں بس جی رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی بچے سے متعلق بتائیں گے جو کہ قبروں پر پانی ڈال کر گزارا کر رہا ہے۔

سلمان کراچی کے قبرستان میں موجود قبروں پر پانی ڈالتا ہے جس سے اسے کچھ پیسے ملتے ہیں، گھر کا بڑا بیٹا ہونے کی وجہ سے ذمہ داری سلمان پر ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ زندگی کی رنگوں کو پسند نہیں کرتا ہے۔

سلمان کی والدہ اکثر بیمار رہتی ہیں، والدہ کی بیماری کی وجہ سے سلمان زیادہ کام کرتا ہے۔ قبرون پر پانی ڈال کر سلمان کو روزانہ کی دیہاڑی ملتی ہے، لیکن وہ ان پیسوں سے اپنے لیے کچھ نہیں لیتا بلکہ سارے پیسے گُلک میں ڈال دیتا ہے۔

جب گُلک بھر جاتا ہے تو سلمان اسے توڑ کر جمع ہوئی رقم سے والدہ کی دوائیاں لے آتا ہے۔ اس طرح والدہ کے چہرے پر خوشی دیکھ کر سلمان بھی خوش ہو جاتا ہے۔ سلمان کہتا ہے کہ مجھے والدہ کے ہاتھ کے پراٹھے کھانے کا بے حد شوق ہے، جبکہ اسے اچھے کپڑے یا کوئی دوسرا شوق نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US