سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مذہبی جماعتوں پر نظر رکھی جا رہ ہے یہ وجہ ہے کہ اب سعودی حکومت مذہبی جماعتوں پر پابندیاں لگانا شروع کر رہی ہے۔
سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالطیف آل الشیخ کی جانب سے جاری بیان میں واضح طور پر پاکستانی مذہبی جماعت اور الاحباب نامی مذہبی جماعت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
وزیر مذہبی امور کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ جمعہ کی نماز کے دوران ان گروپوں کے حوالے سے عوام میں آگاہی دی جائے۔
اپنے ٹوئیٹ میں وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے جماعت کے خطرے، گمراہ کن تقاریر اور انتہا پسندی سے متعلق جماعت کے عزائم سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ہدایت کی ہے۔