"میرے نیہر سے آج مجھے آیا" ۔۔ بیٹے کی مہندی پر مریم نواز کے نئے گانے نے دھوم مچا دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

جنید صفرد کی شادی آج کل سوشل میڈیا پر کافی چرچہ میں ہے، لیکن جنید کی شادی میں جنید سے زیادہ ان کی والدہ مریم نواز میڈیا پر دکھائی دے رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی ہی خبر لے کر آئی ہے جس میں مریم نواز بیٹے کی شادی کی خوشی میں روایتی اور ثقافتی گانا گن گنا رہی ہیں۔

جنید صفدر کی مہندی کے موقع پر مریم نواز دیگر خاندان والوں کے ساتھ بیٹے کی مہندی لے کر جا رہی تھیں کہ اسی دوران کسی نے ویڈیو بنا لی، ویڈیو میں مریم کو شادی کا ہی ایک پرانا گانا گنگناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم گانا " میرے نیہر سے آج مجھے آیا، یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں" یہ گانا گنگناتے ہوئے مریم مہندی میں موجود دیگر لوگوں سے بھی گانے کے لیے کہہ رہی تھیں۔

مریم کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں، جبکہ ان کے پیچھے کیپٹن صفدر بھی موجود تھے، جو انہی کو تک رہے تھے اور خاموشی سے آگے بڑھ رہے تھے۔ دلہے راجہ لوگوں کے بیچ میں موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US