واپس جاتے وقت علیزے شاہ سنبھل نہ سکیں ۔۔ اداکارہ کی ریمپ واک پر گرنے کی ویڈیو وائرل

image

پاکستان کی مقبول اداکارہ علیزے شاہ اکثر خبروں کا حصہ بنی دکھائی دیتی ہیں لیکن اس مرتبہ اُن کی ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا سنبھلنا مشکل ہوگیا۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں گذشتہ ہفتے برائیڈل کورٹر ویک جاری تھا جس میں مختلف اداکارہ و گلوکار خوبصورت لباس میں ریمپ پر واک کر کے جلوے بکھیرے۔

وہیں علیزے شاہ بھی دلکش برائیڈل لباس میں گلوکار شازیہ منظور کے ہمراہ ریمپ پر واک کرنے کے لیے آئیں۔

علیزے شاہ نے ریمپ پر واک کرنے کے دوران ڈانس بھی کیا جبکہ شازیہ گلوکاری کرتی دکھائی دیں۔ واپس جاتے وقت علیزے شاہ سنبھل نہ سکیں اور اپنے بھاری لباس کی وجہ سے پھسل گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کل سے وائرل ہورہی ہے۔

جیسے ہی اداکارہ علیزے شاہ واپس جاتے ہوئے گریں تو شازیہ منظور نے ان کی مدد کی۔

ویڈیو پر ایک نظر ڈالیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow