یہ آدمی بازار میں برقع پہن کر کیوں گھوم رہا تھا؟ دکانداروں نے پٹائی کر دی

image

گوجرانولہ شہر میں برقع پہن کر خواتین کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے شخص کو دکانداروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برقع پہن کر بازاروں میں خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص، عمر عدیل کا تعلق ڈسکہ سے ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ عمر عدیل کے خلاف کئی روز سے خواتین کی جانب سے شکایات موصول ہورہی تھیں۔ تاہم بازار میں خواتین کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے دکانداروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

بعدازاں دکانداروں نے ملزم کی پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US