اسلام آباد سے کراچی آنے والے جہاز کی خوفناک آوازوں سے مسافر چیخ اٹھے، دیکھیں ویڈیو

image

پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن ایک ایسی پرواز ہے، جو کہ کئی حادثات سے دوچار ہو چکی ہے، بڑا حادثہ ہو یا پھر چھوٹا حادثہ، پی آئی اے نے ہمیشہ بازی لی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو پی آئی اے کی ایک ایسی ہی فلائٹ کے بارے میں بتائیں گے جس نے مسافروں کی چیخیں نکال دی تھیں۔

اتوار کے روز اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 نے کراچی کے لیے پرواز بھری لیکن صورتحال اس وقت خراب ہو گئی جب جہاز کے اندر موجود مسافروں نے غیر معمولی آوازوں کو سنا۔

آواز سن کر جہاز میں موجود مسافروں کی چیخیں نکل گئیں، جیو نیوز کی اس رپورٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جہاز میں گھڑ گھڑ کی آوازیں آ رہی ہیں، جو کہ کسی کو بھی ڈرا دں گی۔

ایسا ہی کچھ مسافروں کے ساتھ بھی ہوا، مسافروں نے ائیر لائن انتظامیہ سے فلائٹ فورا لینڈ کرانے کا مطالبہ کیا، اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر مسافر اپنی جگہ سے اٹھ کھڑے ہوئے اور احتجاج کرنے لگے۔

دوپہر کو جانے والی فلائٹ شام 6 بجے تک اسلام آباد میں ہی مسافروں کے مطمئن ہونے کا انتظار کرتی رہی۔

مسافروں کی جانب سے کہنا تھا کہ پہلی بار جب آوازیں سنی تو ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی اور جب سب صحیح ہو گیا تو ہم رسک لے کر دوبارہ بیٹھ گئے، پہلے تو جہاز ہی نہیں چلا مگر پھر دوبارہ آوازیں آنے لگ گئیں۔ ہمیں اپنی جان کی پرواہ ہے، ہم اس میں دوبارہ نہیں بیٹھ سکتے۔

انتظامیہ بضد تھی کہ مسافر اسی جہاز میں کراچی پہنچے مگر مسافر اس حد تک ڈر چکے تھے، کہ پی آئی اے کی اس پرواز میں سفر کرنے کا رسک نہیں لے رہے تھے۔ 168 مسافروں کو لے جانے والی فلائٹ پی کے 301 صرف 6 مسافروں کے ساتھ ہی اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی، کراچی پہچنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ ہم دوران سفر اللہ اللہ کر رہے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US