2 بہنوں کا کم عمر محافظ بھائی دنیا کی توجہ کا مرکز کیسے بن گیا؟ ویڈیو وائرل

image

بہن بھائی لڑتے جھگڑتے ہیں تو پیار بھی خوب کرتے ہیں۔ جہاں بہنیں اپنے بھائیوں کو ماں کی طرح لاڈ پیار کرتی ہیں، ان کا خیال رکھتی ہیں وہیں بھائی چھوٹا ہو یا بڑا اپنی بہن کی حفاظت کرنے کے لئے ہر خطرے کو مول لینے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔

چین سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی ہی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک چھوٹے بچے نے اپنی دو بہنوں کی حفاظت کی۔ ہوا کچھ یوں کہ صحن میں کھیلتے بچوں کے سامنے ایک گائے کا بچہ آگیا جسے دیکھ کر دونوں بہنیں سہم گئیں۔ اگرچہ بھائی بھی چھوٹا تھا لیکن اس نے جب بہنوں کو ڈرا ہوا دیکھا تو فوراً ڈنڈا اٹھا کر گائے کو بھگایا اور دروازہ اندر سے بند کردیا۔ پھر واپس آکر بہنوں کو تسلی بھی دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US